10:43 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تمام معاشی اشاریے دیکھ کر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اپریل میں مہنگائی کم ترین سطح پر رہی، مئی اور جون میں مہنگائی میں کچھ اضافہ ہوا، موجودہ مہنگائی کی شرح 7.2 فیصد ہے۔ جبکہ آئندہ مزید اضافہ متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ورکرز ترسیلات 8 ارب ڈالر بڑھیں، جس سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا۔ سال 2025 میں ترسیلات زر 38 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں (گزشتہ سال 30 ارب ڈالر)۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ توانائی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ معاشی سرگرمیوں میں تیزی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2025 میں جی ڈی پی نمو 2.7 فیصد رہی۔ زرعی شعبے کی نمو کم (0.6 فیصد) رہی، لیکن آئندہ بہتری کا امکان ہے۔ آئندہ مالی سال میں جی ڈی پی کی شرح نمو 3.25 سے 4.25 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION